سندھ میں کورونا کے 9 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں کورونا وائرس کی مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی ہے ، 380 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ 9 ہزار 270 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ،اس وقت 14 ہزار 556 مریضوں میں سے 12 ہزار 836 گھروں میں ، 793 آئسولیشن سینٹروں اور 927 مریض صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
کورونا وائرس کے حوالے سے بدھ کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 177 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 699 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبہ میں 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 24 ہزار 206 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مزید مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،42 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔ وزیراعلی نے کہا کہ نئے سامنے آنے والی699 کیسز میں سی559 کا تعلق کراچی سے ہے جس میںضلع وسطی 125، شرقی 174،ملیر 33، جنوبی 99، غربی 78 اور کورنگی 50 کے کیسز شامل ہیں ۔ سندھ کے دیگر اضلاع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گھوٹکی 24، سکھر 11، لاڑکانہ 10، میر پور خاص 7، جیکب آباد 6،بدین 6، حیدرآباد 5، جام شورو 3، شکار پور 4،خیرپور اور ٹھٹھہ سی2۔
2 ، دادو ، قمبر ، شہید بے نظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز 755 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کورونا سے نجات کا ضامن ہے ۔
Reference :
Urdu point
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کورونا سے نجات کا ضامن ہے ۔
Reference :
Urdu point
No comments